کاروار، 24 / اگست (ایس او نیوز) اتر کنڑا کی ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے بتایا کہ نئے آدھار کارڈ بنانے یا پہلے سے موجود آدھار کارڈس میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ کروانے کے لئے ضلع میں 137 مراکز پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
ڈی سی نے بتایا کہ آدھار کارڈ میں تاریخ پیدائش اور جنس کے کالم میں ترمیم کرنے کے لئے صرف ایک موقع ملتا ہے ، نام کی تبدیلی، ترمیم کے لئے دو مواقع ملتے ہیں جبکہ پتہ تبدیل کرنے کا کام چاہے جتنی بار بھی ضروری ہو، کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 19 اٹل سنیہ کیندرا، 41 کرناٹکا ون کیندرا، 1 ضلع اسپندنا کیندرا، 13 سامانیہ سیوا کیندرا کے علاوہ 45 انڈین پوسٹ آفس اور 11 بینکوں میں آدھار کارڈ کے تعلق سے ضروری خدمات فراہم کرنے کا کام کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ یو آئی ڈی آئی پورٹل پر آن لائن بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے ۔
ڈی سی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ آدھار کارڈ میں ترمیم یا تنسیخ کی ضرورت رہنے پر یا نیا کارڈ بنانے کے لئے ان مراکز سے استفادہ کریں ۔